ایران کیساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں، نواف سلام

n01212629-b.jpg

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج بیروت میں لبنانی وزیر اعظم نواف سلام کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران و لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات و علاقائی ترقی کے بارے تبادلہ خیال ہوا جبکہ سید عباس عراقچی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے نئے لبنانی وزیر اعظم کو تہنیتی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ لبنان، لبنان سمیت پورے خطے میں تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا تسلسل ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے مشترکہ تعاون کمیشن کو فعال کرنے کے ذریعے باہمی تعلقات کی ہمہ جہت، بالخصوص اقتصادی و تجارتی شعبوں میں توسیع پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم پر بھی زور دیا۔


دوسری جانب لبنانی وزیر اعظم نے بھی موجودہ نازک حالات میں ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ لبنان کو سراہتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی احترام و دوطرفہ مفادات کی بنیاد پر مضبوط تعلقات استوار کرنے سے متعلق نئی لبنانی حکومت کے گہرے عزم پر تاکید کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے