انصار اللہ کا اسرائیل پر حملہ

یمنی ذوالفقار میزائل کے خوف سے لاکھوں صیہونیوں کا فرار
🔸یمن کی مسلح افواج کی میزائل یونٹ نے ایک ذوالفقار بیلسٹک میزائل داغ کر تل ابیب کے نواح میں واقع اللد (بن گوریون) ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔
▪️بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع کے مطابق، یہ کارروائی کامیابی سے اپنے ہدف پر پہنچی، جس کے نتیجے میں چار ملین صیہونی شہری پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوئے اور ایئرپورٹ پر فضائی آمد و رفت معطل ہو گئی۔
▪️اپنے بیان میں بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے مزید کہا:
"یمن کی مسلح افواج غزہ کی جنگ کی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کے بہادر، حریت پسند سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہیں۔ ہم القسام بریگیڈ، القدس بریگیڈ اور تمام انقلابی مجاہدین کو عربی اور اسلامی جہادی درود پیش کرتے ہیں، جنہیں سب نے تنہا چھوڑ دیا ہے۔
مبارک ہو تمہاری کوشش، مبارک ہو تمہارا جہاد، اور ان بزدل، کمزور اور خائن ایجنٹوں کی آنکھیں نیند سے محروم رہیں۔
سلام ہو تم پر تمہاری ولادت کے دن، تمہاری جدوجہد کے دن، تمہاری فتح، تمہاری شہادت اور اس دن جب تم دوبارہ زندہ کیے جاؤ گے۔
یمن آزاد، باعزت اور خودمختار تمہارے ساتھ ہے، اور اگر ساری دنیا تم سے منہ موڑ لے، تب بھی یمن تمہیں جنگ اور محاصرے کے خاتمے تک کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔”