پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر

n01212402-b.jpg

اکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ 29 اپریل کو شروع ہونا والا قبل از حج آپریشن 31 مئی کی رات تک جاری رہا اور مجموعی طور پر 147 حج پروازیں آپریٹ کی گئیں، جس کے ذریعے سے 42 ہزار 400 حجاج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان پروازوں میں 35 ہزار سرکاری حجاج، 4 ہزار پرائیوٹ حجاج اور ملکی فضائی حدود کی بندش کے دوران دیگر ایئرلائنز سے رہ جانے والے 3 ہزار سے زائد حجاج بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی حج پروازوں کے شیڈول کی باقاعدگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا۔ انہوں نے کہا کہ پی ائی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز 10 جون کو ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے