قرآن و سنت سے ٹکراؤ کے کسی بل کو تسلیم نہیں کرینگے، شاداب رضا نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ قرآن و سنت سے ٹکراؤ کے کسی بل کو تسلیم نہیں کرینگے، 18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کا قانون قرآن و سنت کے خلاف ہے حکومت فوری ختم کرے، قرآن و سنت کو نظر انداز کرکے قانون سازی غیر آئینی اور آئین کی روح کے منافی ہے، اسلام سب سے زیادہ بچوں اور بچیوں کو ان کے حقوق دیتا ہے اور تحفظ فراہم کرتا ہے، اسلامی شناخت کو ختم ہونے نہیں دیں گے، قرآن و سنت کے منافی شادی میرج بل کو مسترد کرتے ہیں، ہمارے لئے سپریم لاء قرآن و سنت ہے اس کے منافی کسی بل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کے بل کو مسترد کرتے ہوئے کیا۔
محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اسلام منافی بل کے ذریعے جائز نکاح میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے، متنازعہ بل ملک میں سیکولر ازم اور فحاشی کو جنم دیں گے، حکومت فوری طور پر شادی بل کو ختم کرکے قرآن و سنت کی روشنی میں قانون سازی کرے، پاکستان سنی تحریک کے علماء بورڈ کو بھی متنازعہ شادی بل کے حوالے رجوع کیا ہے اس کی مکمل تحقیقات کرے گا، علماء بورڈ کے موقف کو میڈیا کے سامنے لائیں گے، پاکستان کا آئین بھی شریعت سے متنازعہ بل کی اجازت نہیں دیتا، حکومت فوری طور پر اس بل کو ختم کرکے شریعت کی روشنی میں قانون سازی کرے