سمبڑیال میں مینڈیٹ پر دوبارہ ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سمبڑیال میں مینڈیٹ پر دوبارہ ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، جلسے میں لوگوں نے جس تعداد میں شرکت کی وہ ناقابل بیان ہے، 8 فروری کو کچھ ہوا تھا سیالکوٹ کے اس حلقے کا ووٹ بھی دھاندلی کی نذر ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیٹ 8 فروری کو بھی پی ٹی آئی کی جیت ہوئی تھی اور آج بھی برتری پی ٹی آئی کی ہے، مینڈیٹ پر دوبارہ ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، اس وجہ سے صبح سے لوگ باہر نکلے، لیکن مسلم لیگ نون کے غنڈوں نے وہاں غنڈا گردی کی اور غلام ہونے کا ثبوت دیا۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ نون لیگ والوں نے ہر پولنگ سٹیشن سے ہمارے لوگوں کو باہر نکالا، ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا، پولنگ سٹیشن 37 سے پی ٹی آئی کے لوگوں اور ایجنٹس کو بھی باہر نکال دیا گیا، یہ سب وہاں پولیس کی سرپرستی میں ہوتا رہا، ہر پولنگ سٹیشن میں زبردستی گھس کر خود ٹھپے لگا کر ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ سٹیشن نمبر 10 پر پرائزئیڈنگ افسر نے پولنگ روکنے کا اعتراف کیا، کل رات سے آر او آفس کے باہر کینٹینر لگا دیئے تھے، جعلی حکمران تو قبولیت کے بڑے دعوے کر رہے تھے، سمبڑیال والوں نے ان کی اصل اوقات دکھا دی، میرا سوال ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی پر کیا ایکشن لیا