یوکرائن کا روس پہ بڑا حملہ

یوکرینی انٹیلیجنس (SBU) نے 18 ماہ کی منصوبہ بندی کے بعد روس کے 41 اسٹریٹیجک جنگی طیارے نشانہ بنا دیے
🔹 یوکرینی میڈیا کے مطابق، یوکرین کی سیکیورٹی سروس (SBU) نے "ویب” نامی ایک بڑے آپریشن کی 18 ماہ تک خفیہ منصوبہ بندی کی، جو حالیہ دنوں میں عمل میں لایا گیا اور 41 روسی اسٹریٹیجک جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا۔
🔹 ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ولادیمیر زلنسکی نے براہِ راست اس مشن کی نگرانی کی، جبکہ SBU کے سربراہ واسیل مالیوک اس آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔
🔹 رپورٹ کے مطابق، یہ انتہائی پیچیدہ لاجسٹک آپریشن تھا، جس میں FPV خودکش ڈرونز اور متحرک لکڑی کے کیبن کو روس کے اندر اسمگل کیا گیا۔
یہ ڈرونز ٹرکوں کے اندر، ریموٹ کنٹرول چھتوں کے نیچے چھپائے گئے تھے۔ جیسے ہی حملے کا وقت آیا، ٹرکوں کی چھتیں کھل گئیں اور کامیکازے ڈرونز روسی بمبار طیاروں پر چھوڑے گئے۔