یمنی وزارت دفاعی کی وارننگ

IMG_20250601_041633_674.jpg

🔸 یمنی وزارتِ دفاع کی غیر ملکی کمپنیوں کو مقبوضہ فلسطین چھوڑنے کی وارننگ

یمن کی وزارتِ دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اعلان کیا:

🔹 جو سرمایہ کار اور غیر ملکی کمپنیاں مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے اندر سرگرم ہیں، انہیں فوری طور پر وہاں سے نکل جانا چاہیے، کیونکہ اب وہ جگہ محفوظ نہیں رہے گی۔ بہتر ہے کہ وہ موقع ہاتھ سے نکلنے سے پہلے وہاں سے روانہ ہو جائیں۔

🔹 ہمارے میزائل اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ اگر انہیں روکا بھی جائے تو وہ ٹکڑے ہو کر مزید اہداف کو نشانہ بنائیں اور دشمن کے دفاعی نظام کو ناکارہ کر دیں۔

🔹 ہر صہیونی آبادکار کو ہمارے میزائلوں اور ان کے ٹکڑوں سے خبردار رہنا چاہیے۔

🔹 یمن کے میزائل حملے اُس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک کہ جارحیت بند نہ کی جائے اور ہمارے غزہ کے عوام کا محاصرہ ختم نہ کیا جائے۔

🔹 وزارتِ دفاع کے اس عہدیدار نے صہیونی آبادکاروں سے مخاطب ہو کر مزید کہا کہ:
"نتانیاہو کی مجرمانہ پالیسیز آنے والے دنوں میں آپ کی راتوں اور دنوں کو بم پناہ گاہوں میں گزارنے پر مجبور کریں گی۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے