غزہ میں شھدا کی تعداد

گزشتہ 24 گھنٹوں میں صہیونی حملوں میں 60 فلسطینی شہید
غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی صہیونیستوں کے غزہ پٹی پر حملوں میں 60 فلسطینی شہید اور 284 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد 54,381 اور زخمیوں کی تعداد 124,054 تک پہنچ چکی ہے۔