اسرائیلی فوج نے غزہ میں محمد سنوار کی ٹارگٹ کلنگ کی تصدیق کر دی

IMG_20250601_041400_396.jpg

اسرائیلی فوج نے غزہ میں محمد سنوار کی ٹارگٹ کلنگ کی تصدیق کر دی

🔹 صہیونی حکومت کے فوجی ترجمان اور داخلی سلامتی کے ادارے (شاباک) کے مطابق، موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر اب تصدیق کی جا سکتی ہے کہ محمد السنوار، جو کہ حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر تھے، 13 مئی 2025 (23 اردیبهشت 1404) کو اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں خان یونس کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔

🔹 محمد السنوار کے علاوہ، محمد شبانہ، جو کہ رفح بریگیڈ (کتائب القسام) کے کمانڈر تھے، بھی اس حملے میں شہید ہو گئے۔ تاحال حماس اور اس کی عسکری شاخ "کتائب القسام” کی جانب سے اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

🔹 السنوار کی ٹارگٹ کلنگ کے اعلان کے بعد، اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے کہا ہے کہ اب غزہ کے اندر عزالدین حداد اور غزہ کے باہر خلیل الحیہ کی باری ہے۔

👈 قابل ذکر بات یہ ہے کہ صہیونی فوج نے 23 اردیبهشت کو خان یونس شہر کے ناصر اسپتال پر فضائی حملہ کیا تھا۔ صہیونیوں نے اس حملے کے بعد دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی "کتائب القسام” کے کمانڈ سینٹر کو تباہ کرنے کے مقصد سے کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے