گلگت، ضمانت منسوخ ہونے پر ایک اور قوم پرست رہنما گرفتار

گلگت پولیس نے ایک اور قوم پرست رہنما کو گرفتار کر لیا۔ ضمانت منسوخ ہونے پر قوم پرست رہنما اسلم انقلابی کو حراست میں لے لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلگت کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر اسلم انقلابی نے اپنی رضامندی سے پولیس کو گرفتاری دے دی۔ گرفتاری کے وقت ایڈووکیٹ میر حسن نیازی صدر لیبر ونگ گلگت ڈویژن تحریک انصاف بھی موجود تھے