کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ

n01212006-b.jpg

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے تاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے  مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے، کے الیکٹرک کے لائسنس منسوخ اور اس کا فارنزک آڈٹ کیا جائے، کے الیکٹرک کو ختم کرکے براہ راست کراچی کے شہریوں کو نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کی جائے، ملٹی ائیر ٹیرف میں  پورے ملک کے مساوی نرخ مقرر کئے جائیں، جماعت اسلامی اہل کراچی کے ساتھ کھڑی ہے، اہلیان ملیر و شاہ فیصل کے عوام گزشتہ 10 روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ بجلی کے ستائے عوام شہر بھر میں کے الیکٹرک کی آئی بی سیز کے باہرجمع ہو جائیں اور حالات قابو سے باہر ہو جائیں، جماعت اسلامی ضلع ایئرپورٹ کے تحت ہفتے کو نیشنل ہائی وے ملیر ہالٹ اور قائد آباد پر دھرنا دے گی جبکہ پیر 2 جون کو شہر کے مرکزی شاہراہوں اور آئی بی سیز کے باہر بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے