چلاس، ایل ایچ وی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

n01212199-b.jpg

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ایل ایچ وی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایل ایچ وی کو ہراساں کرنے کی خبر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد آئی جی پولیس گلگت بلتستان کے حکم پر چلاس تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او گوہر آباد ایس آئی شاہ میرزہ و عملہ پولیس گوہر آباد نے ڈرن MCH کی LHV کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا ہے۔ سپیشل ٹیم میں SDPO گوہر آباد انعام الرحمان، DSP فقیر محمد، ایس ایچ او گوہر آباد و عملہ نے واقعہ کے فوری بعد ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الحمید کے خصوصی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا تھا تاہم ملزم کے دور افتادہ گاوں میں پناہ لینے اور چھپنے کے بعد ٹیمیں نالہ میں پیادہ روانہ کر دی گئی تھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے