پشاور: 6 افراد کے قتل میں ملوث دو بھائی گرفتار

n01212008-b.jpg

پشاور کے علاقہ ارمڑ میں چھ افراد کے سفاکانہ قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے 19 مئی کو فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کیا تھا۔ مقتولین میں ماں بیٹی، دو جوان بیٹے اور دو معصوم بچے شامل تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو بھائی شمشاد اور منصور شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کی بہن کی شادی مقتول خاندان میں ہوئی تھی اور واقعے سے تین روز قبل ان کی بہن کا انتقال ہوا۔ ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق ملزمان کو اپنی بہن کی موت پر مقتولین پر شک تھا، جس کی بنیاد پر انہوں نے یہ افسوسناک اقدام اٹھایا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے