پانی نہ ہی بجلی، لگتا ہے ہم کراچی نہیں چاند پر رہ رہے ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی ہے اور نہ ہی بجلی ہے لگتا ہے ہم چاند پر رہ رہے ہیں۔ گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ 30 ہزار افراد کو راشن کے پیکٹ بھجوا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں 50 ہزار بچے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انہیں ہٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، وہ حق اور سچ کی آواز بنتے رہیں گے