سوراب، سرکاری عمارتوں پر کالعدم تنظیم کا حملہ، ایڈیشنل ڈی سی جانبحق

n01211980-b.jpg

بلوچستان کے شہر سوراب میں کالعدم تنظیم کے مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن سمیت متعدد سرکاری عمارات کو نذرآتش کر دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو ہدایت اللہ بلیدی پر بھی حملے کی اطلاع ہے۔ تنازعات پر نظر رکھنے والے نجی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے شہر سوراب پر کالعدم تنظیم کے حملہ آوروں نے حملہ کر دیا ہے۔ جس میں سرکاری عمارات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایک پولیس اسٹیشن کو بھی نذرآتش کیا گیا ہے، جبکہ حملے کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو ہدایت اللہ بلیدی کے بھی جان بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مبینہ طور پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کالعدم تنظیم کے مسلح افراد نے ناکہ بندی کرتے ہوئے چیکنگ بھی شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے تاحال حکومت کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے