سندھ کے حکمرانوں کی بے حسی عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا، بلال سلیم قادری

پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری نے شہر قائد میں پانی بجلی گیس کی بندش کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں کہا کہ شہر کے بیشتر علاقے ایسے ہیں جہاں 16 سے 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے مگر شہریوں کے بل بھی اسی طرح آتے ہیں جیسے 24 گھنٹے بجلی دی جا رہی ہو، پورے کراچی کا یہی حال ہے ہر علاقے میں احتجاج ہو رہا ہے مگر متعلقہ محکمے اپنے کانوں میں روئی ٹھونس کر بیٹھے ہوئے ہیں، سندھ کے حکمرانوں کی بے حسی عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے، عوامی مسائل کا حل کرنے کے لیے عوامی نمائندے ہوتے ہیں مگر وہ الیکشن کے وقت نظر آتے ہیں اس کے بعد ان کا سایہ بھی کسی کو نظر نہیں آتا، عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔
بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ حکمران یہ جاننے کے لیے تیار نہیں ہے کہ عوام کو کیا کیا مشکلات ہیں بس وہ صرف اپنی فائلوں کو اپ ڈیٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں، شدید گرمی میں بھی عوام پانی بجلی گیس کی سہولت سے محروم کیوں ہے، ہیٹ ویو کی وجہ سے اموات بھی ہو رہی ہیں مگر متعلقہ محکمے کی بے حسی یہ ہے کہ وہ صرف اپنے شیڈول کو فالو کر رہا ہے، بجلی پانی گیس کے خلاف احتجاج ہونے کے باوجود متعلقہ محکمے سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، شہری جب کمپلین کرتے ہیں تو کہا یہی جاتا ہے کہ اپ کے واجبات ابھی ادا نہیں ہوئے مگر جو واجبات ادا کر رہا ہے اس کو تو بجلی پانی گیس ملنا چاہیئے، بجلی پانی گیس کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی جس کی سزا واجبات ادا کرنے والوں کو بھگتنا پڑتی ہے