راولپنڈی: قتل کیس میں عدالت کا بڑا فیصلہ: ملزم کو 2 مرتبہ سزائے موت، 13 سال قید،10 لاکھ ہرجانہ

1590712-adalat-1552561736-600x450.webp

راولپنڈی میں 2 شہریوں کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے کے مقدمے میں عدالت  نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد رازق کو 2 مرتبہ سزائے موت، 13 سال قید اور 10 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے مجرم کو ،2 لاکھ روپے جرمانہ اور 1 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی، ملزم کو قتل کے جرم میں 2 مرتبہ سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔

‎ملزم کو اقدام قتل کے جرم میں 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ملزم کو ضرر کے جرم میں 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی گئی۔

ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو قتل جب کہ  ایک شہری کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ ستمبر 2018  تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے