آرمی چیف نے ثابت کیا کہ وہ فیلڈ مارشل کے رینک کے حقدار ہیں، شہباز شریف

n01212179-b.jpg

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے نہیں دیں گے۔ کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں فوجی افسران سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج نے ہمیشہ شاندار خدمات سرانجام دیئے ہیں۔ دوست ملکوں سے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ آپ کی یہاں موجودگی ہمارے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج ہماری خودمختاری اور سالمیت کی محافظ ہیں۔ بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کی کوشش کی۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا صرف جواب نہیں دیا، بلکہ بازی بھی پلٹ دی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے ثابت کیا کہ وہ فیلڈ مارشل کے رینک کے حقدار ہیں۔ ائیر چیف مارشل ظہیر بابر نے بھارتی طیارے گرا کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو ثابت کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کو میدان جنگ اور سفارتی محاذوں پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے نہیں دیں گے۔ بھارت نے جارحیت میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ آئندہ بھی کوئی مہم جوئی ہوئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج عام محاذ کے بجائے مختلف جہتوں میں صلاحیتوں کا امتحان ہے۔ مسلح أفواج نے تمام امتحانوں کے لئے بہترین خدمات انجام دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے بہترین خدمات سرانجام دیں۔ ائیر فورس نے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا۔ 7 ہائی ویلیو اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی۔ حکومت اور عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔ اللہ نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات صرف روایتی جنگ تک محدود نہیں ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدے سے معیشت کو استحکام ملا۔ معاشی استحکام کے لئے بنیادی سطح پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔ معاشی بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئی ہے۔ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ تک آگئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے