ملک شام میں اہلبیت ع کے ناموں پہ پابندی

🔸 دمشق کے زینبیہ علاقے میں شیعہ مخالف امتیاز؛ اہل بیتؑ کے ناموں کے استعمال پر پابندی
🔹 سیدہ زینب کے علاقے کی مقامی کونسل، جو دمشق کے نواح میں واقع ہے، نے ایک سرکاری اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں تمام تجارتی دکانوں، سیاحتی دفاتر اور طبی مراکز کے مالکان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ ایک ماہ کے اندر اپنے مراکز کے نام اہل بیت علیہمالسلام سے منسوب ناموں سے تبدیل کریں۔
🔹 یہ اقدام ایسی صورتِ حال میں اٹھایا گیا ہے جب زینبیہ کا علاقہ شام میں شیعوں کا ایک اہم زیارتی مرکز سمجھا جاتا ہے، اور گزشتہ برسوں کے دوران متعدد بار دہشت گردانہ حملوں اور فرقہ وارانہ امتیاز کا نشانہ بن چکا ہے۔ مذہبی اقلیتیں، خاص طور پر شیعہ، مسلسل ریاستی قوانین، مسلح گروہوں کی مداخلت اور دیگر دباؤ کے سبب سماجی اور سیکیورٹی نوعیت کی پابندیوں کا سامنا کرتے رہے ہیں۔