یٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے شہید بھٹو کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، شرجیل میمن

n01211496-b.jpg

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم خود مختار اور ناقابلِ تسخیر قوم ہیں۔ یومِ تکبیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یومِ تکبیر پر ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے شہید بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ نے اپنے والد کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاعی نظام کو استوار کرنے میں شہید بھٹو اور شہید بی بی کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 برس مکمل ہوگئے ہیں، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا۔ یوم تکبیر 1998ء کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے