یمن کا میزائل حملہ، مقبوضہ فلسطین کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا

🚀💥 یمن کا میزائل حملہ، مقبوضہ فلسطین کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا
🔸 یمنی مسلح افواج نے آج علی الصبح دو مافوق الصوت میزائل فلسطین ۲ اور ایک بیلسٹک میزائل ذوالفقار کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقوں میں صہیونی اہداف کو نشانہ بنایا۔
▪️ ترجمان یمنی مسلح افواج، بریگیڈیئر یحییٰ سریع کے مطابق، اس دو طرفہ فوجی کارروائی میں ایک فلسطین ۲ میزائل کے ذریعے اللد (بن گوریون ایئرپورٹ) کو اور ایک ذوالفقار بیلسٹک میزائل کے ذریعے تل ابیب کے مشرق میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔
▪️ اس کارروائی نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین کے اردن سے ملحقہ 20 سے زائد علاقوں میں سائرن بجنے لگے اور صہیونی باشندے پناہ گاہوں کی جانب دوڑ پڑے۔ حملوں کے باعث بن گوریون ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام متاثر ہوا ہے۔
▪️ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ان کے دفاعی نظام نے یمنی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
یہ یمن کی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی اہداف پر کیا گیا 125واں فضائی حملہ ہے۔