گلگت میں وفاقی محتسب کا دفتر قائم کیا جا رہا ہے، فوزیہ وقار

n01211499-b.jpg

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسمنٹ فوزیہ وقار نے کہا ہے کہ گلگت میں وفاقی محتسب کا دفتر کھولا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کی شکایات ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ گلگت میں چیئرمین وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے دفتر کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پراپرٹی رائٹس، خواتین کی ہراسمنٹ اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے وفاقی محتسب اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ گلگت بلتستان میں محتسب کی تعیناتی عمل میں لائی جاۓ گی تاکہ اس ادارے کے ثمرات سے گلگت بلتستان کے عوام بھر پور مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ گلگت میں وفاقی محتسب کے دفتر کی فعالیت کے لئے صوبائی حکومت کا تعاون درکار ہو گا۔ اس موقع پر چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم فدا حسین نے گلگت بلتستان میں سماجی مسائل اور ان کے حل کے لئے متعلقہ اداروں کے کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی موجودہ آئینی حیثیت اور اس حوالے سے عوام کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے سینئیر ممبر اکبر حسین نے وفاقی محتسب کو وزیر اعلی معائینہ ٹیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے