کوئی بھی ملک یمنی قوم کو جھکا نہ سکا؛

IMG_20250528_122132_521.jpg

📌 کوئی بھی ملک یمنی قوم کو جھکا نہ سکا؛ اسرائیل کیوں اب بھی کوشش کر رہا ہے؟

عبرانی زبان کے اخبار ہارٹز نے لکھا ہے: تاریخ میں کبھی کوئی ملک یمن کی قوم کو زیر نہیں کر سکا؛ نہ پرانی سلطنتیں، نہ بیسویں صدی کے نوآبادیاتی طاقتیں، اور نہ ہی آج کی فوجی طاقتیں۔

اس روشن تاریخی پس منظر کے باوجود، اسرائیل کیوں اب بھی یمن کے خلاف اپنی فوجی مہم جوئیوں پر اصرار کر رہا ہے؟

یمنی عوام، محاصرے اور تباہ کن جنگوں کے باوجود، ایک ایسی قوم ثابت ہوئی ہے جو مزاحم، ثابت قدم اور سخت جان ہے، اور ہر قسم کی بیرونی بالادستی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔

تل ابیب کی یمن کے حوالے سے پالیسیاں نہ صرف دور اندیشی سے خالی ہیں، بلکہ یہ خطرناک مغالطوں پر مبنی ہیں — ایسے مغالطے جن میں عسکری طاقت اور انٹیلیجنس کی برتری کا زعم شامل ہے؛ وہی مغالطے جنہوں نے ماضی کی جنگوں میں بھی اسرائیل کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے