کراچی،: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والا بینک منیجر اور ساتھی گرفتار

n01211498-b.jpg

کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان شہباز میں واقع بینک میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپنشن سرکل نے کارروائی کرکے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے میں ملوث بینک منیجر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ذیشان عباس اور عبدالکریم شامل ہیں، ملزم ذیشان عباس نجی بینک میں بطور ریلیشن شپ منیجر تعینات ہے۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 9 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے گئے، ملزمان کے موبائل فون سے غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق ڈیجیٹل ثبوت بھی ملے ہیں۔ ملزمان خود سے برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کرسکے، ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے معلومات حاصل کرکے ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے