پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے، سرفراز بگٹی

n01211513-b.jpg

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اہل وطن کو یوم تکبیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا بلکہ خطے میں طاقت کا توازن بھی قائم رکھا۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے اور یہ ہماری مسلح افواج اور ایٹمی سائنسدانوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے جنہوں نے تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر ہمیں ملک کی سالمیت، بقاء اور دفاع کے لیے بے لوث خدمت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر پاکستانی دفاع وطن کے لیے ہر پل تیار ہے اور پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی عوام نے ہمیشہ پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کو مسترد کیا ہے اور صوبہ قومی یکجہتی کی علامت بنا ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں مزید کہا پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پوری قوم اور امت مسلمہ کی فتح ہے۔ دشمن جان لے کہ وہ پاک سرزمین کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے