موسیٰ خیل، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

n01211510-b.jpg

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ نجی ٹی وی چینلز کا سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مبینہ دہشت گرد راڑہ شم کے علاقے میں ہائی وے پر بم نصب کر رہے تھے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق مطابق دہشت گرد راڑہ شم، رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے