لبنان اسرائیلی فوج کی کھدائی

🔸 لبنان-اسرائیل سرحد پر اسرائیلی فورسز کی کھدائی اور تخریبی کارروائی، "میس الجبل” پر قبضے کی خبروں کی تردید
اسرائیلی افواج کا ایک قافلہ، جس میں دو بلڈوزر اور متعدد فوجی شامل تھے، مشرقی سرحد پر واقع "البغدادی” اور "کروم المراح” کے قریب تخریبی کارروائی اور کھدائی میں مصروف پایا گیا۔ اس مقام کے قریب ایک لبنانی خاندان کا گھر واقع ہے، جسے اسرائیلی فوج کی موجودگی دیکھنے کے بعد خالی کر دیا گیا، تاہم بلڈوزر اس گھر کے بالکل قریب نہیں گئے۔
🔍 جنوبی لبنان کے میدانی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی افواج نے "میس الجبل” میں داخلہ نہیں کیا، اور بعض میڈیا اداروں کی جانب سے اس علاقے پر دوبارہ قبضے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
▪️ "میس الجبل” شہر پر لبنانی فوج کا مکمل کنٹرول برقرار ہے، اور لبنانی فوجی گاڑیاں علاقے میں مسلسل گشت کر رہی ہیں تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔