غزہ میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے دو مراکز کا آغاز

🔰 غزہ میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے دو مراکز کا آغاز
🔹 عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، غزہ کی پٹی میں حال ہی میں قائم کیے گئے چار مراکز میں سے دو نے آج اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور ہزاروں فلسطینی خاندانوں کو خوراک کے پیکٹس فراہم کیے ہیں۔ ان مراکز کو ایک امریکی نجی سیکیورٹی کمپنی چلا رہی ہے جبکہ ان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری اسرائیلی فوجیوں کے سپرد ہے۔
🔹 تین مراکز تقسیم جنوبی غزہ کے علاقے تل السلطان، رفح اور چوتھا مرکز غزہ شہر کے جنوب میں واقع نتساریم کراسنگ کے علاقے میں قائم کیا گیا ہے۔ آج جو دو مراکز فعال ہوئے، وہ رفح میں واقع ہیں۔
🔹 اسرائیلی فوج کے مطابق، ان مراکز کا قیام گزشتہ چند مہینوں کے دوران اسرائیلی سیاسی حکام کی منظوری اور امریکی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی سے عمل میں آیا ہے۔