سوریہ میں موجود 130مسلح گروپوں کو غیر مسلح کرنے کی کوشش

130 مسلح گروہوں کو وزارت دفاع میں شامل کرنے کے لیے مذاکرات شروع ہو چکے ہیں
🔹 سوریہ کے وزیر دفاع مرہف ابوقصرہ نے 5 خرداد (26 مئی) کو الاخباریہ سوریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مسلح گروہ وزارتِ دفاعِ سوریہ کی منظوری کے بغیر سرگرمیاں انجام نہیں دے سکتا۔ نئی شامی حکومت نے 130 سے زائد مسلح گروہوں کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا ہے تاکہ انہیں ملکی فوجی اداروں میں ضم کیا جا سکے۔
🔹 ابوقصرہ نے وزارتِ داخلہ کے ساتھ تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی اسلحہ کی برآمدگی اور اُن گروہوں کے خلاف کارروائی، جو حکومتی نظام میں شامل نہیں ہوئے، ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس تعاون کا مقصد غیرقانونی ہتھیاروں کا خاتمہ اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ تمام اسلحہ صرف ریاست کے کنٹرول میں ہو۔