سعودی عرب نے بچوں کے حج پر جانے پر پابندی عائد کر دی

IMG_20250528_033925_765.jpg

🔸 سعودی عرب نے بچوں کے حج پر جانے پر پابندی عائد کر دی

🔹 سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ یہ فیصلہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو منظم کرنے اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

🔹 سعودی عرب اس سے پہلے بھی ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لیے ان زائرین کو حجِ تمتع میں شرکت سے روک چکا ہے جو صرف عمرہ کا ویزا رکھتے ہوں۔ مزید یہ کہ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جن زائرین کے پاس حجِ تمتع کا اجازت نامہ اور ویزا ہو، وہ حج کے دوران یہ دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں۔ سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ جن کے پاس حج کا اجازت نامہ یا "کارت نسک” نہیں ہو گا، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں مالی جرمانہ اور قید کی سزا شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے