رہبر انقلاب: ایران اور پاکستان کے درمیان موجودہ تعاون توقعات سے کم ہے

IMG_20250527_213839_725.jpg

رہبر انقلاب: ایران اور پاکستان کے درمیان موجودہ تعاون توقعات سے کم ہے / امید ہے کہ مختلف شعبوں میں ہمہ جہت تعلقات کو فروغ ملے گا

✏️ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اُن کے ہمراہ وفد سے ملاقات کے دوران فرمایا کہ:

"ایران اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ گرمجوش اور برادرانہ رہے ہیں۔ پاکستان نے جنگِ تحمیلی (ایران-عراق جنگ) کے دوران ایران کے حق میں اچھے مؤقف اختیار کیے، جو ان برادرانہ تعلقات کی ایک مثال ہے۔”

✏️ رہبر انقلاب نے مزید فرمایا:

"فی الحال دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون توقعات سے کم ہے۔ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کی بہت سے میدانوں میں مدد کر سکتے ہیں۔ امید ہے کہ یہ دورہ اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں ہمہ جہت تعلقات کو وسعت دینے میں مؤثر ثابت ہوگا۔”

✏️ انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان اکو (ECO) تنظیم کو مزید فعال کرنے کے لیے تعاون پر بھی زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے