خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی چال چلی جارہی ہے، شوکت یوسفزئی

n01211378-b.jpg

راہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی چال چلی جارہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جن کے پاس اختیار ہے ان کے ساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر وہ عمل کر رہی ہے جس سے یکجہتی ختم ہو، پیپلزپارٹی کا کرپشن کے خلاف مظاہرہ قیامت کی نشانی ہے، اس معاملے کی تہہ تک جانا چاہیے۔

راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے، کیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی چال چلی جارہی ہے۔؟ حکومت یہی چاہتی ہے کہ فوج اور تحریک انصاف کے درمیان اختلاف رہے، پیپلز پارٹی کا گورنر صوبے میں بیٹھا ہوا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر انتہائی شریف آدمی ہیں، وہ پنجاب، سندھ بھی جائیں اور ورکرز کو مایوس ہونے سے بچائیں، ورکرز کے اندر لاوا پک رہا ہے، ورکرز پوچھ رہا ہے بانی کی رہائی کے لیے کیا کیا۔؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر فیوچر کی حکمت عملی بتائیں، یہ بدقسمتی ہے پارٹی میں ڈسپلن نظر نہیں آرہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے