حکومت 18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کا بل واپس لے اور صدر مملکت اس بل پر دستخط نہ کریں، جے یو آئی

n01211370-b.jpg

جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، ضلعی جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیوٹ، ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، اسی لیے حکومت پاکستان حج پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی حکومت سے مذاکرات کریں تاکہ 67000 ہزار حجاج حج سے محروم نہ ہوں، جو اج انتہائی شدید پریشانی سے دوچار ہیں، غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی امداد کے لیے امت مسلمہ سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، بالخصوص اقوام متحدہ مظلوم فلسطینیوں کی آزادی و خودمختاری پر ذرہ برابر آنچ نہ آنے دے اور مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کرائے، صحافتی برادری نے انڈیا کی بزدلانہ حرکت کے واقعہ پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور پاک فوج کی جانب سے انڈیا کو منہ توڑ جواب دینے کے حوالے سے مثبت کردار ادا کیا جس پر انہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پوری پاکستانی قوم بشمول جے یو ائی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جو دنیا کی بہادر فوج ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانہ سے خطاب کے دوران کیا۔

مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ ٹورز آپریٹرز نے اربوں ریال سعودی حکومت کو جمع کرا رکھے ہیں اسی لیے حکومت ہنگامی بنیادوں پر عازمین حج کا مسئلہ حل کرائے، انہوں نے کہا کہ حکومت 18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کا بل واپس لے اور صدر مملکت اس بل پر دستخط نہ کریں۔ قائد مولانا فضل الرحمن تمام معاملات کے حوالے سے مسائل کے حل کے سلسلے میں دن رات جدوجہد کر رہے ہیں، پہلے بھی 26 ویں ترمیم کے حوالے سے بہترین کردار ادا کیا جو پوری قوم جانتی ہے، انشاء اللہ اب بھی مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے