پی آئی اے کے شیئرز کی قیمتوں میں اچانک غیر معمولی اضافہ، انتظامیہ لاعلم نکلی

n01211145-b.jpg

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز کی قیمتوں میں اچانک غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کلاس بی کے حصص کی قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلی کے بعد پی آئی اے انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے جوابی مراسلے میں کہا کہ ہم کسی ایسے معاملے یا پیشرفت سے واقف نہیں ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ  نے کہا کہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی B کے حصص کی قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلیوں سے متعلق اس وقت ہمارے پاس کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ پی آئی اے نے جوابی مراسلے میں کہا کہ جسے "قیمت سے متعلق حساس معلومات” قرار دیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اہک ماہ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی بی کے حصص میں غیر معمولی تبدیلی نظر آئی ہے، اس حوالے سے ایس ای سی پی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے پی آئی اے سے جواب طلب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے