سینیٹر ایمل ولی نے جرگے کے حکم پر چیئرمین پی ٹی اے کی معذرت قبول کرلی

n01211143-b.jpg

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے منشیات سے متعلق متنازع ریمارکس پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان کی معافی قبول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔ مرکزی صدر اے این پی، سینیٹر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق اُن کا جرگہ قبول کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا، وہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا، واقعے پر اُس روز بھی معذرت کی تھی، اور آج بھی گلے دور کرنے باچا خان مرکز آیا ہوں۔

میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا کہ سینیٹر ایمل ولی خان اور اُن کے خاندان کو نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، باچا خان مرکز تمام مظلوموں اور پشتونوں کا گھر ہے، یہاں جرگے ہی ہوتے ہیں۔ ایمل ولی نے کہا کہ پشتون روایات کا پاس رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کے جرگے کو قبول کرتا ہوں اور باچا خان مرکز پشاور میں چیئرمین پی ٹی اے اور اُن کے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے