جائیداد کی لالچ میں سگے بھائی کو زہریلا انجکشن لگا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

74916-Injection-1357595842-600x450.webp

قائد آباد پولیس نے جائیداد کے لالچ میں بھائی کو زہریلا انجکشن لگا کر قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے مقتول بھائی کو نشے کا عادی اور کینسر کا مریض قرار دیا تھا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق قائد آباد پولیس نے قتل کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کر کے قتل کے مرکزی ملزم ایازالدین کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق کچھ روز قبل جناح اسپتال سے پولیس کو اطلاع ملی کہ زہریلی دوا پینے والا ایک شخص اسپتال لایا گیا ہے اور جب پولیس موقع پر پہنچی تو لواحقین لاش بغیر قانونی کارروائی کے لے گئے تھے۔

تاہم پولیس کے رابطہ کرنے پر مقتول کے بھائی ایاز الدین نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی 45 سالہ غیاث الدین نشے کا عادی اور کینسر کا مریض تھا تاہم پولیس کو معاملہ مشکوک لگا اور اس دوران پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری رہا۔

مقتول غیر شادی شدہ اور اپنی والدہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھا جو کہ والدہ کی جائیداد کی دیکھ بھال کرتا تھا ، ترجمان کے مطابق پولیس نے تم پہلوؤں پر تفتیش کے بعد مقتول کے بھائی ایاز الدین کو مشکوک جان کر حراست میں لیا تو اس نے دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے قتل جائیداد کے تنازعے پر بھائی کو زہریلا انجکشن لگا کر قتل کیا۔

گرفتار ملزم انکشاف کیا ہے کہ منصوبہ مبینہ طور پر اس کی بہن زیبب ، بھائی نیاز الدین اور بہنوئی عظیم کے ساتھ ملکر بنایا تھا۔

قائد آباد پولیس بھائی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے ہمراہ منصوبے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے