کیا شام اور لبنان نے اسرائیل کے ساتھ معاملہ کر لیا؟؟؟

اسرائیلی سفیر کا دعویٰ: شام اور لبنان، سعودی عرب سے پہلے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لائیں گے
🔹 یحیئیل لیتر، امریکہ میں اسرائیلی سفیر، نے امریکی پلیٹ فارم PragerU کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا:
"ہم نے شام اور لبنان میں صورتحال کی بنیاد کو تبدیل کر دیا ہے، اور اب کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔ ممکن ہے کہ شام اور لبنان، سعودی عرب سے پہلے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائیں۔”
🔸 اس کے علاوہ، انہوں نے قطر پر بھی شدید تنقید کی اور کہا:
"قطر سیاسی نفاق کا مظاہرہ کرتا ہے؛ ایک طرف آگ بھڑکانے والوں کی حمایت کرتا ہے اور دوسری طرف فائر بریگیڈ بن کر آتا ہے۔ یہ ملک اخوان المسلمین کی آئیڈیالوجی پر عمل پیرا ہے اور مغربی ثقافت کی تحقیر کرتا ہے، نیز اپنی دولت کے ذریعے اس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے۔”