ٹریفک حادثہ کا شکار چاروں افراد کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک کر دیا گیا

n01210777-b.jpg

افسوسناک ٹریفک حادثہ کا شکار چاروں افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ستگھرہ کے نواحی گاؤں 24 ٹو آر کے رہائشی محمد ندیم، اس کے 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سسکیوں اور آہوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں ضلع بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ صافتی کمیونٹی کے ممبران کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔ ٹرک ڈرائیور کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا، ورثا نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف دیئے جانے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے