امیکی نائب صدر نے شکست و ذلت کا اعتراف کیا

🔹 جیمز ڈیوڈ ونس، جو امریکی نائب صدر (معاون اول رئیسجمهور) ہیں، نے اپنے حالیہ بیان میں یمن کے خلاف امریکی بحری بیڑے کی عسکری ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ:
«امریکہ کی سمندر، فضا اور خلا پر حاکمیت کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔ امریکی فوج اور قیادت کو اس نئے دور کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا۔ ہم یمن میں ایک واضح سفارتی ہدف کے ساتھ داخل ہوئے تھے، نہ کہ ایک طویل جنگ میں غیرریاستی فریق کے ساتھ الجھنے کے لیے۔ اب وقت ہے کہ ہمارے جرنیل سیکھیں کہ سستے ڈرونز اور کروز میزائلز کیسے بڑے نظاموں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔»
📝 ونس کے یہ اعترافات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ٹرمپ حکومت نے یمن کے محاذ پر اس سطح کی مزاحمت کی توقع نہیں کی تھی۔ ماضی کی مانند انہوں نے یہ گمان کیا تھا کہ اسٹریٹجک بمبار طیارے اور ایئرکرافٹ کیریئرز سے وہ اپنے مخالفین پر خوف طاری کر سکیں گے؛
تاہم یمنی عوام اور ان کے مزاحمتی گروہوں نے سادہ، کم خرچ اور موثر ہتھیاروں کے ساتھ جنگی حکمتِ عملی اپناتے ہوئے امریکی فوج کو یہ پیغام دیا ہے کہ خوف کا پرانا دور ختم ہو چکا ہے اور اب نئی جنگیں عقل، سادگی اور استقامت سے جیتی جاتی ہیں۔