صدر مملکت آصف زرداری 3 روزہ دورے پر اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر آصف علی زرداری کا لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ صدر آصف زرداری کل لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ میں شرکت کریں گے، صدر آصف زرداری سے پیپلزپارٹی پنجاب کے راہنما ملاقاتیں بھی کریں گے۔