یونیسیف کی خضدار میں سکول بس پر خوفناک حملے کی شدید مذمت

یونیسیف نے خضدار میں سکول بس پر خوفناک حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ بلوچستان میں سکول بس حملے پر ترجمان یونیسیف کا کہنا تھا کہ سکول جانا کسی بھی بچے کے لیے کہیں بھی خطرناک نہیں ہونا چاہئے۔ یونیسیف کے مطابق آج خضدار میں سکول جانے والے بچوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، معصوم بچوں کی زندگیاں، خواب اور مستقبل تباہ ہوگئے۔ یونیسیف کے مطابق تباہ کن تشدد اور بے جا مصائب کا خاتمہ ہونا چاہیے، بچے تشدد کا نشانہ کبھی نہیں ہونے چاہئیں۔