سعودی عرب و صومالیہ کے مابین معاہدہ

IMG_20250522_101045_043.jpg

🔸سعودی عرب اور صومالیہ کے درمیان سیکیورٹی معاہدے کی منظوری

🔹سعودی حکومت نے صومالیہ کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے ایک معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانا، معلومات کا تبادلہ، اور دہشت گرد گروہوں خصوصاً الشباب اور داعش کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا ہے، جو افریقہ کے سینگ میں امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ سمجھے جاتے ہیں۔

🔹حال ہی میں صومالیہ کی وفاقی فوج نے قبائلی ملیشیاؤں کی مدد سے ہیران اور شبیلی وسطیٰ کی سرحدی علاقوں میں ایک بڑا آپریشن کیا، جس میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے کم از کم 70 جنگجو مارے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے