اسرائیل و ترکی معاہدہ

اسرائیل اور ترکیہ کا شام میں ابتدائی سیکیورٹی معاہدہ
عبری روزنامہ اسرائیل هیوم کی رپورٹ کے مطابق:
🔹اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان شام کے شمالی علاقوں میں فوجی تصادم سے گریز کے لیے ایک ابتدائی معاہدہ طے پایا ہے۔ دونوں ممالک کی افواج فی الوقت ان علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔
🔹یہ مذاکرات آذربایجان کی ثالثی سے انجام پائے اور اس کے نتیجے میں اسرائیل و ترکیہ کے مابین ایک براہِ راست رابطہ لائن قائم کی گئی ہے تاکہ باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کسی قسم کے تناؤ یا تصادم سے بچا جا سکے۔
🔹اسرائیل نے اصولی طور پر ترکی فوج کی زمینی و بَری موجودگی پر اعتراض نہیں کیا، لیکن شرط رکھی ہے کہ ترکیہ شام میں ایسے فضائی دفاعی نظام یا ریڈارز نصب نہیں کرے گا جو اسرائیلی فضائی نقل و حرکت کی نگرانی یا انکشاف کی صلاحیت رکھتے ہوں۔