اسرائیلی فوج کی عرب اور یورپی سفیروں پر فائرنگ

Screenshot_20250522_114312_Eitaa.jpg

 اسرائیلی فوج کی عرب اور یورپی سفیروں پر فائرنگ

🔹صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے جنین کیمپ کے دورے کے دوران 25 عرب اور یورپی سفیروں پر فائرنگ کی۔ یہ وفد برطانیہ، فرانس، نیدرلینڈز، اسپین، ناروے، اٹلی، کینیڈا اور بعض عرب ممالک کے سفارتی نمائندوں پر مشتمل تھا، جو جنین میں اسرائیلی حملوں کے تباہ کن انسانی اثرات کا جائزہ لینے آیا تھا۔

🔹عبرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ سفارتی وفد طے شدہ راستے سے ہٹ کر ایک ممنوعہ علاقے میں داخل ہو گیا تھا، جس پر موقع پر موجود فوجیوں نے یہ سمجھے بغیر کہ وہ سفارتکار ہیں، انہیں منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔

🔹مصر، آئرلینڈ، بیلجیم، فن لینڈ، جرمنی، ترکی اور نیدرلینڈز نے صہیونی فوج کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے