حیفا میں دو مزید اسرائیلی ایران کے لئے جاسوسی کرنے پر گرفتار

📌عبرانی چینل 12 کا دعویٰ: حیفا کے دو شہری گرفتار، جن پر الزام ہے کہ وہ ایرانی ایجنٹوں کے کہنے پر اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتز کے گھر کے قریب سیکیورٹی کیمرے نصب کر رہے تھے۔
شین بیت کے مطابق:
- مشتبہ افراد کئی ماہ سے ایرانی انٹیلیجنس سے رابطے میں تھے۔
- انہیں مختلف مشن دیے گئے تھے جن کے عوض انہیں ادائیگی کی گئی۔
- ان میں سے ایک مشن بارودی مواد سے بھرا ہوا ایک دفن شدہ بیگ منتقل کرنا بھی تھا۔
یہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران کے لیے بیسواں جاسوسی کیس ہے۔