تہران علاقائی سفارت کاری کا مرکز

2-3.jpg

 

 

"تہران ڈائیلاگ فورم 2025ء نے تہران کو علاقائی اتفاق کے دھڑکتے دل اور سفارت کاری کے مرکز میں تبدیل کر دیا ہے۔” یہ جملہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے تہران ڈائیلاگ فورم کے چوتھے اجلاس کے بارے میں کہا جو گزشتہ دو دنوں (18 اور 19 مئی) کو وزارت خارجہ کے مرکز برائے سیاسیات اور بین الاقوامی مطالعات میں منعقد ہوا۔ وزیر خارجہ نے اس تقریب کو "باہمی افہام و تفہیم، ذمہ دارانہ سننے اور ایماندارانہ مکالمے کا مظہر” قرار دیا۔

 تہران میں 6 علاقائی وزرائے خارجہ کی موجودگی

تہران ڈائیلاگ فورم کا چوتھا اجلاس 18 مئی بروز اتوار کی صبح 53 ممالک کے 200 وفود کی شرکت اور وزارت خارجہ کے سیاسی اور بین الاقوامی مطالعات کے دفتر میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے خطاب سے شروع ہوا اور سوموار کی شام کو اسلامی اسمبلی کے سپیکر قاری محمد باق کے خطاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ تہران ڈائیلاگ فورم کا تیسرا اجلاس 18 دسمبر 2023ء کے دن وزارت خارجہ کے سیاسی اور بین الاقوامی مطالعات کے مرکز میں "اسلامی جمہوریہ ایران کی ہمسائیگی کی پالیسی: دوستی اور اعتماد سازی کی طرف ایک نقطہ نظر” کے عنوان کے تحت شہید حسین امیری کی موجودگی میں منعقد ہوا۔ فورم کا دوسرا اجلاس 16 مارچ 2020ء کو اس مرکز میں منعقد ہوا اور سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اجلاس کی افتتاحی تقریب میں مقرر تھے۔ چوتھے اجلاس میں خطے کے چھ وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ عمانی وزیر خارجہ یوسف بن علوی، قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی، عراقی وزیر خارجہ فواد حسین، ترکمنستان کے وزیر خارجہ راشد مرادوف، تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہر الدین اور افغانستان کے نگراں وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی دو روزہ علاقائی اجلاس میں شریک تھے۔

عراقی کردستان ریجن کے صدر نیچروان بارزانی، آرمینیا کے قومی سلامتی کے مشیر آرمین گریگوریان اور آذربائیجان صدر کے معاون برائے خارجہ پالیسی حکمت حاجیف، دیگر اعلیٰ عہدے داروں میں شامل تھے جنہوں نے اجلاس میں شرکت کی اور افتتاحی اجلاس میں سوال و جواب کی نشست میں شرکت کی۔ اجلاس کے پہلے دن عمان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ مقررین میں شامل تھے اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے بھی وزارت خارجہ میں معاون وزیر اور جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل محمد رضا بہرامی کے ساتھ ملاقات میں شرکت کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ دو روزہ اجلاس کے شرکاء میں سابق صدور، نائب وزرائے خارجہ اور سابق وزراء بھی شامل تھے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو، فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی بیورو کے اراکین باسم نعیم اور اسامہ حمدان، سی آئی سی اے کانفرنس کے سیکرٹری جنرل غیرت ساریبائی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نورلان یرمیک بائیف بھی اس نشست میں شامل تھے۔ انہوں نے عباس عراقچی کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ اس اجلاس میں عراق کے سابق وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے بھی شرکت کی۔

 

خطے کے تمام ممالک سے متعلق ایران کا سفارتی نقطہ نظر

ایرانی وزیر خارجہ نے اتوار 18 مئی کو تہران ڈائیلاگ فورم کے پہلے دن یہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں معقول بین الاقوامی خدشات کو تعامل اور شفافیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا: "ہمارا سفارتی نقطہ نظر خطے کے تمام ممالک سے متعلق ہے، جو خطے کے تمام ممالک کے باہمی اتحاد اور وحدت کی بنیاد پر ایک طاقتور اور مستحکم خطہ تشکیل دینے پر استوار ہے۔” انہوں نے مزید کہا: "موجودہ حکومت نے اپنی خارجہ پالیسی کو تین بنیادی اصولوں پر استوار کر رکھا ہے: پڑوسیوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون، ابھرتے ہوئی قوتوں اور جنوبی دنیا کے ممالک کے ساتھ تعاون کو بڑھانا اور دنیا کے مشرق اور مغرب میں عالمی طاقت کے قطبوں اور بلاکوں کے ساتھ تعلقات میں توازن قائم کرنا۔ ہماری خارجہ پالیسی توازن اور حقیقت پسندی پر مبنی ہے۔ ہمارے خطے میں امن اور سلامتی، مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے دیانتدارانہ، گہری اور جامع کوشش کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ غاصب صیہونی رژیم علاقائی امن اور استحکام کے لیے ایک دائمی خطرہ ہے، ایران نے کبھی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی جوہری ہتھیاروں کی پیداوار اور استعمال کی روک تھام کے اصول سے ہٹا ہے۔ ہم ایک منصفانہ اور متوازن جوہری معاہدے کے خواہش مند ہیں، ایسا معاہدہ جو این پی ٹی معاہدے کے تحت ایرن کے جوہری حقوق کا مکمل احترام کرتا ہو اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارے خلاف پابندیاں ختم ہونے کی یقین دہانی بھی کرواتا ہو۔”

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بھی اس اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا: "ہم اپنے تمام پڑوسیوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے اور تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے ترقی کی جانب گامزن ہونے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن مجھے اس بات پر زور دینا چاہیے کہ ہم بیرونی ممالک بالخصوص امریکہ اور صیہونی رژیم کو کبھی بھی اپنے اوپر مسلط ہونے کی اجازت نہیں دیں گے اور ایک عظیم قوم کی حیثیت سے ہمیشہ اپنے اصولوں کا دفاع کریں گے۔” گذشتہ دو دنوں کے دوران وزارت خارجہ کے سینٹر فار پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز میں مختلف موضوعات پر تقریباً 50 پینلز منعقد ہوئے۔ اس سلسلے میں سعید خطیب زادہ نے اختتامی تقریب میں کہا: "گزشتہ دو دنوں میں تقریباً 50 مختلف سیشنز اور میٹنگز منعقد ہوئیں جن میں ایران اور دنیا کے 53 ممالک سے 580 شرکاء اور پریزینٹرز موجود تھے۔ ان میں یہ موضوعات زیر بحث لائے گئے: شام دوراہے پر: اتحاد یا ٹوٹ پھوٹ کی طرف؟، برکس اور شنگھائی: گلوبل ساؤتھ کے لیے امید افزا افق کھینچنا، ایران اور یورپ: مکالمہ، چیلنجز اور امکانات، فلسطین: انصاف سے انکار، مغربی ایشیا: ابھرتی ہوئی علاقائی ترتیب میں نئی ​​صف بندی، پابندیاں، اقتصادی دہشت گردی اور انسانی حقوق۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے