کراچی، ڈاکوؤں سے مقابلے میں شدید زخمی پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا

n01209736-b.jpg

شہر قائد میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں  شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔ کراچی پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں علی الصبح ڈاکوؤں سے مقابلے میں شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ شاہین فورس کے اہلکار کانسٹیبل فاروق اور ساتھی کو مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی گولی لگی تھی، جبکہ فائرنگ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس اہل کار نجی اسپتال  میں زیر علاج تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واضح رہے کہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شاہین فورس کا اہلکار شدید زخمی ہو گیا تھا۔ واقعہ کے وقت 4 مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ شاہین فورس کے گشت پر مامور اہلکاروں نے ڈکیتوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، تاہم انہوں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے کوشش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے