پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب حکومت نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے ساتھ ہی یوم تکبیر پر بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ 28 مئی تک تمام سکولوں میں محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ سرکاری سکول صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک لگیں گے۔