ٹرین کے ٹکٹ پر "آپریشن سندور” اور مودی کی تصویر لگانا شرمناک ہے، کانگریس

n01209758-b.jpg

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کانگریس نے کہا کہ ٹرین کے ٹکٹ پر "آپریشن سندور” اور نریندر مودی کی تصویر لگائی جا رہی ہے۔ آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا زبردست جواب تھا۔ ہمارے جانباز فوجیوں کی بہادری اور شجاعت کی کہانی تھی، لیکن مودی حکومت ایسے حساس موضوع پر بھی ووٹ بنک کی سیاست کرنے سے باز نہیں آ رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی نریندرمودی اپنی تصویر شائع کرا چکے ہیں۔ کانگریس نے کہا کہ آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پلٹ وار تھا، لیکن نریندر مودی کے لئے ایسے حساس حادثات بھی محض اپنی تشہیر کرنے کا ایک موقع ہوتا ہے۔

کانگریس نے کہا کہ انڈین ریلوے کی ٹکٹوں پر اب نریندر مودی کی تصویر پائی جاتی ہے، اس سے پہلے بھی چاہے کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹ ہوں، کھاد کے بورے ہوں، اناج کے تھیلے ہوں یا بچوں کے اسکول بیگ، نریندر مودی کے لئے ہر چیز ایک تشہیر کی جگہ ہے جو کہ شرمناک ہے۔ ایک اور پوسٹ میں کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ بی جے پی ملک کے موضوعات پر اوچھی سیاست کر رہی ہے، اس کے بعد بھی سوچتی ہے کہ اپوزیشن جماعت خاموش رہے گی اور ملک کی سلامتی سے متعلق سوال نہیں پوچھے گی۔ انہوں نے کہا "ہم سوال پوچھتے رہیں گے اور نہیں پوچھیں گے تو ملک میں دہشت گردانہ حادثات ہوتے رہیں گے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے