نفرت انگیز سوشل میڈیا مہم پر 68 بھارتی یوٹیوب چینلز پاکستان میں بلاک

n01209885-b.jpg

پاک بھارت کشیدگی کے دوران نفرت انگیز سوشل میڈیا مہم پر 68 بھارتی یوٹیوب چینلز پاکستان میں بلاک کئے جا چکے ہیں۔ ریاست مخالف چینلز کیخلاف اقدامات تیز کرتے ہوئے 1 لاکھ 19 ہزار 496 یو آر ایل بلاک کئے گئے ہیں، ان میں 3 ہزار 248 یوٹیوب لنکس بھی شامل ہیں۔ پی ٹی اے کی جانب سے یوٹیوب کو بھیجی گئی شکایات کے نتیجے میں بھارتی یوٹیوب چینلز بند کئے گئے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور متعلقہ اداروں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران یو ٹیوبرز کی جانب سے پاکستان مخالف مہم اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والے مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے